ایک ہفتہ میں انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ اور حوالہ ہنڈی کے 23ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایف آئی اے نے گزشتہ ہفتے 23 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار افراد میں 20 انسانی سمگلرز اور متعدد اشتہاری ملزم شامل ہیں، کارروائیوں کے دوران تقریباً 4 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فراڈ کیسز پر پیش رفت کی گئی جبکہ عمرہ ویزا فراڈ اور حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے خلاف بھی اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ اور مالی جرائم کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔