واقعہ کربلا ظلم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے :عدنان گجر

 واقعہ کربلا ظلم کیخلاف ڈٹ جانے  کا درس دیتا ہے :عدنان گجر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈائریکٹر اے ایف این آرفن ہوم کئیر وجنرل سیکرٹری ادارہ ترک منشیات انجمن فلاح نوجواناں عدنان محمود گجر نے کہا ہے کہ۔۔۔

 حضرت امام حسین ؓاور ان کے جانثار ساتھیوں نے میدانِ کربلا میں حق، صداقت اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی پیش کی، ان کی لازوال قربانی رہتی دنیا تک حق و باطل میں فرق اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی رہے گی، واقعہ کربلا صبر، استقامت، ایثار اور قربانی کی بے مثال داستان ہے ، حضرت امام حسین ؓنے اپنے عمل سے امت مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ حق اور انصاف کیلئے ہر قربانی دی جا سکتی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں