یونیورسٹی آف گجرات کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام اجلاس
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )یونیورسٹی آف گجرات کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام انسٹیٹیوشنل کوالٹی سرکل کے دوسرے اجلاس کا انعقاد حافظ حیات کیمپس میں ہوا۔
اجلاس کی صدارت ڈین فیکلٹی برائے آرٹس پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف نے کی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد قاسم گجر نے پہلے اجلاس میں متعین کیے جانیوالے اہداف اور ان کی تکمیل بارے معلومات فراہم کیں۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد یوسف نے کہا کہ مختلف تدریسی و تحقیقی پروگراموں کے معیار کو عملی جہتوں سے روشناس کر اتے ہوئے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نصابی تشکیل لازم امر ہے تا کہ ہمارے طلبہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہتر خدمات مہیا کرنے کے قابل ہوں۔