حقوق العباد کیلئے ہمدردی کا جذبہ ہر انسان میں ہونا چاہیے :سرفراز تارڑ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ حقوق العباد کیلئے انسانی ہمدردی کا جذبہ ہر انسان میں ہونا چاہیے ،دکھی انسانیت کی خدمت اور بیمار کی عیادت کرنا خوشنودی خدا کا ذریعہ اور سنت رسول ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ کی عیادت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،سیف اللہ بٹ،زاہد محمود ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے سنیئر صحافی افتخار احمد بٹ کی صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے انکی خدمت انسانیت پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ افتخار احمد بٹ کا نام صحافت کے افق پر جگمگاتا رہے گا۔