القادر میڈیکل کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

القادر میڈیکل کلینک اینڈ میٹرنٹی  ہوم میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )القادر میڈیکل کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم کے زیر انتظام تیسر ے ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس کا افتتاح سابق صوبائی سیکرٹری طارق محمود طارق نے کیا کیمپ میں چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر عبداﷲ ساجد اور لیڈی ڈاکٹر جویریہ نے 100 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا ،کیمپ کے دوران مریضوں کو مفت طبی معائنہ، شوگر ٹیسٹ اور ضروری ادویات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی طارق محمود طارق نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم فریضہ ہے ایسے فری میڈیکل کیمپ غریب اور مستحق مریضوں کیلئے بہترین سہولت ثابت ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں