میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر سے بلڈنگ انسپکٹر تگڑا ہو گیا

 میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر سے بلڈنگ انسپکٹر تگڑا ہو گیا

غیر قانونی تعمیرات کرنے پرمالکان پر استغاثہ دینے کا حکم ماننے سے صاف انکار

گجرات (نامہ نگار )میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر سے بلڈنگ انسپکٹر تگڑا ہو گیا دو دفعہ تجاوزات پر دیوار کو مسمارکرنے اور غیر قانونی تعمیرات کرنے پرمالکان پر استغاثہ دینے کا حکم ماننے سے صاف انکار کر دیا ۔ میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر ملک ظفر عباس نے اپنے ہی بلڈنگ انسپکٹر ثنا اﷲ کو دو بار حکم دیا کہ النبی کالونی بسم اﷲ بلاک گلی نمبر ون میں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا جائے اوردو بار سیل کی گئی بلڈنگ کو ڈی سیل کرنے پر مالکان کے خلاف استغاثہ دیا جائے لیکن متعلقہ انسپکٹر نے چیف آفیسر کا حکم ماننے سے انکار کر دیا اور دو ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی بھی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

جس پر درخواست گزار بسم اﷲ بلاک کمیونٹی النبی کالونی کے صدر ملک شکیل حمید و دیگر عہدیداروں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراپرٹی ڈیلر نے دو فٹ گلی پر ناجائز قبضہ کیا ہے گلی کی پیمائش 14فٹ ہے جبکہ متعلقہ پراپرٹی ڈیلر نے دو فٹ گلی پر قبضہ کر لیا جس کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کو درخواست دینے کے باوجود ابھی تک کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی جس پر کمیونٹی صدر نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک ظفر عباس سے دوبارہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں