تتلے عالی :کئی سرکاری دفاترکرایہ داری پر ہونے کا انکشاف
دفتریونین کو نسل ،ڈاکخانہ،گیپکو سب ڈویژن ، دیہی مرکز مال،بہبود آبادی شامل
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں متعدد سرکاری دفاترکرایہ داری پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تتلے عالی میں سرکاری اراضی ہونے کے باوجود سرکاری دفاتر کرایہ کی عمارتوں میں قائم ہیں جن کے سالانہ کرایہ داری کی مد میں حکومت کو لاکھوں روپے ادا کرنے پڑتے ہیں،ان میں دفتریونین کونسل، ڈاکخانہ،گیپکو سب ڈویژن تتلے عالی، دیہی مرکز مال،بہبود آبادی سمیت7 سرکاری اداروں کے دفاتر کرایہ کی عمارتوں میں قائم ہیں ۔ دفاتر کرایہ داری پر ہونے کے باعث بہبود آبادی،یونین کونسل اور گیپکو سب ڈویژن دفاتر تبدیل ہونامعمول بن گیا۔اہل علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری دفاتر کو گورنمنٹ کی اراضی میں شفٹ کیا جائے تاکہ کریہ دار کی مد میں لاکھوں روپے بچائے جا سکیں۔