تاجروں پر ہزاروں ارب ٹیکس قبول نہیں :کا شف چودھری

تاجروں پر ہزاروں ارب ٹیکس قبول نہیں :کا شف چودھری

سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کو ختم نہ کیا گیا تو معاشی بحران گہرا ہوگا :جاوید بٹ سے گفتگو

گجرات (نامہ نگار )صدر تنظیم تاجران گجرات جاوید بٹ نے اسلام آباد میں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کاشف چودھری نے کہا کہ رواں سال تاجروں پر 8 ہزار ارب روپے کے ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اتنی بڑی رقم تاجر برادری کیسے ادا کر سکتی ہے ، انہوں نے یقین دلایا کہ تاجروں کی آواز ہر سطح پر بلند کی جائے گی اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

کاشف چودھری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بلوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے اور عوام کو مہنگائی کے عذاب سے نجات مل سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو ختم نہ کیا گیا تو ملک میں معاشی بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے موجودہ حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب مزید کوئی بھی فیصلہ قبل از وقت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں