امام حسین ؓ کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ :ریحانہ ڈار

امام حسین ؓ کی قربانی انسانیت کیلئے مشعل راہ :ریحانہ ڈار

ہمیں بطورقوم ہرشعبے میں حسینیت کے سبق سے رہنمائی حاصل کرناہوگی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ محرم الحرام صبر ،استقامت ’ ایثار کا مہینہ ہے ،محرم میں عظیم گھرانہ نے شہادت قبول کرکے دین اسلام کو بچایا،یہ امام حسین ؓکی طرح دین اور حق و صداقت کی سربلندی کیلئے جان مال اور بچوں تک کو قربان کر دینے کے عزم کا مہینہ ہے ، محرم الحرام کی حرمت کا تقاضہ یہ بھی ہے کہ ہم مسلمانوں کے لئے ا پنے دل صاف کریں ، دین اسلام کی سربلند اور حق و صداقت کے پرچم کو اونچا کرنے کے لئے امام عالی مقام حضرت حسین ؓ نے کربلا کے میدان میں جو قربانی دی اور وہ انسانیت اور حکمرانوں کے مشعل راہ ہے۔

ماہ محرم الحرام مسلمانوں میں ایمان کی تازدگی اور تجدید کا درس دیتاہے باطل اوریز یدی قوتوں کے سامنے سر جھکانا نہیں بلکہ اسلام کی سربلندی کیلئے جان کی بھی پرواہ نہیں کرنی چا ہیے ۔ آج دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی روشنی کربلا کے میدان میں نواسہ رسول ؐکی قربانی کی وجہ سے ہے ، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسوہ حسینی کو مینارہ نور بنا کر اسلام کے خلاف اٹھنے والے تمام سازشوں کو ملیا میٹ کردیں ہمیں بطورقوم ہرشعبے میں حسینیت کے سبق سے رہنمائی حاصل کرناہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں