ڈپٹی کمشنر نے ڈنگہ میں بیوٹیفکیشن سکیم کے تحت میڈین میں پودا لگایا
گجرات(سٹی رپورٹر، نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے ڈنگہ میں جاری بیوٹیفکیشن سکیم کے تحت میڈین میں پودا لگایا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ’’خوشاب روڈ (گلزار شہید چوک تا قینچی چوک) کی توسیع و ازسرِ نو تعمیر‘‘کے منصوبوں کے تحت جاری بیوٹیفکیشن اور شجرکاری کے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کے میڈینز میں املتاس، لیگیسٹونیا اور گلاب کے پودے لگائے۔