اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کی جانب سے سہولت آن دی گو بازار منصوبے کا جائزہ
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے ڈنگہ میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے جاری منصوبے پر زیر تعمیر’’سہولت آن دی گو بازار‘‘کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے سول ورکس اور مختلف سٹرکچرل کمپوننٹس کی تنصیب پر ہونے والی پیش رفت کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسر وں نے منصوبے کی موجودہ صورتحال اور تکمیل کے مراحل کے بارے میں بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کیلئے کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔