وزیرآباد:یوم عاشوں سے قبل جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی

وزیرآباد:یوم عاشوں سے قبل  جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جلوسوں اور مجالس کے موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ستھرا پنجاب کے ورکرز دن رات صفائی ستھرائی کر رہے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار آپریشن ہیڈ ستھرا پنجاب عدیل سیف چٹھہ نے آپریشنل منیجر عامر بشیر کے ہمراہ محرم کے سلسلہ میں جلوسوں کے روٹس پر صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عامر بشیر نے کہا کہ یوم عاشور سے قبل جلوسوں کے تمام روٹس مکمل صاف ستھرے کر د ئیے گئے ہیں ہمارے ورکرز رات گئے ماتمی جلوس اور مجالس کے اختتام پذیر ہونے تک فیلڈ میں رہتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں