نوشہرہ ورکاں:حویلی سے 48لاکھ روپے کے 12مویشی چوری
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں ماڑی کوٹ میں زمیندار کے 48لاکھ روپے کے 12 مویشی چوری کر لئے گئے ۔
ماڑی کوٹ کے رہائشی شاہد گجر کی حویلی سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں8 بھینسیں، 2کٹے اور 2کٹیاں لے کر فرار ہو گئے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں اور مویشیوں کی تلاش شروع کر دی۔