راہوالی :غیر قانونی طور پر نایاب نسل کے پرندے رکھنے پر مقدمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا )غیر قانونی طور پر نایاب نسل کے پرندے رکھنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پرسینئر وائلڈ لائف رینجز عمیر منیر نے ہمراہ عملہ فرحان حیدر دوران چیکنگ منڈیالہ وڑائچ عقب ڈی سی کالونی شاہد مسیح نے ایک اڑیال بچہ نایاب نسل کا فی میل غیر قانونی طور پر قید کر رکھا تھا جس کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں تھا ،اڑیال بچہ قبضہ میں لے لیا اور تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرا دیا ۔