جامع مسجد بلال پگالہ خورد سے دن دہاڑے ٹو نٹیاں چوری
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )جامع مسجد بلال پگالہ خورد سے نامعلوم چور دن دہاڑے تقریباً ایک لاکھ ستر ہزار روپے کی ٹونٹیاں اتار کر لے گیا۔
نامعلوم چور موقع پاکر 11بجے کے قریب جامع مسجد میں داخل ہوا، وضو خانے سمیت دیگر مقامات پر لگی قیمتی ٹونٹیاں اتار لیں اور فرار ہو گیا۔ مسجد انتظامیہ کے مطابق چوری ہونے والی ٹوٹیوں کی مالیت تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار روپے بنتی ہے۔