سیالکوٹ :چھت اٹھانے کے دوران جیک پھسلنے سے نوجوان جاں بحق

سیالکوٹ :چھت اٹھانے کے دوران  جیک پھسلنے سے نوجوان جاں بحق

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )چھت اٹھانے کے دوران جیک پھسلنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ کرسچین ٹاؤن میں پرانی چھت کو جیک کے ذریعے اوپر اٹھانے کے دوران جیک پھسل گیا۔

جس کے نتیجے میں 20 سالہ محمد ارشد علی دیوار اور لینٹر کے نیچے پھنسنے کی باعث موقع پر جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو نکال کر لواحقین کے سپرد کر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں