محکمہ زراعت کے سٹاف کیلئے دھان کی پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق ٹریننگ

محکمہ زراعت کے سٹاف کیلئے دھان کی پیداواری ٹیکنالوجی سے متعلق ٹریننگ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت (توسیع)کے زیر اہتمام فیلڈ سٹاف اور انٹرنیز کیلئے دھان کی پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا۔

 جس میں ڈاکٹر شکیل احمد ڈائریکٹر زراعت (توسیع)گوجرانوالہ نے شرکت کی ،محکمہ زراعت و دیگر آفیسر وفیلڈ سٹاف نے شرکت کی۔ ٹریننگ پروگرام میں غلام غوث ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن نے حاضرین کو دھان کی جڑی بوٹیوں ، کیڑوں اور بیماریوں کے متعلق آگاہی فراہم کی ، حسن ستار زراعت آفیسر کوٹ لدھا نے فیلڈ سٹاف کو دھان کی پیداوار ی ٹیکنالوجی کے متعلق لیکچر دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں