سیالکوٹ:بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی ،2بچیاں زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ سبز پیر کے نواحی گاؤں ٹوکنوالی میں بوسیدہ مکان کے کمرہ کی چھت گر گئی ،2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ٹوکنوالی میں محنت کش عابد حسین کے گھر سرکنڈوں اور لکڑی کی چھت بوسیدہ ہونے کی وجہ سے گر گئی۔چھت گرنے سے عابد کی دوبیٹیاں 10 سالہ مریم عابد اور 8 سالہ خدیجہ عابد زخمی ہوگئیں۔ اطلاع پر ریسکیو 1122نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی ۔