ہیڈبمبانوالہ:بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

ہیڈبمبانوالہ:بس کی ٹکر سے  موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

ہیڈبمبانوالہ، ڈسکہ (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔

 محمد عظیم کا بیٹا34سالہ محمدبلال موٹر سائیکل پر سوار جارہاتھاکہ آدمکے چیمہ کے قریب تیز رفتار بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگیا اور سر کی پچھلی جانب گہری چوٹ لگنے سے خون بہنے لگا ریسکیورز نے طبی امداد کے بعد سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں