اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت :وقاص مرزا،عاصم مشتاق ،یاسین مبشر

اتحاد بین المسلمین وقت کی ضرورت  :وقاص مرزا،عاصم مشتاق ،یاسین مبشر

گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر وقاص مرزا’سینئر نائب صدرعاصم مشتاق بٹ’نائب صدر ملک یاسین مبشر نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا امام حسین ؓ کا حق و صداقت کیلئے جان قربان کرنے کا عملی مظاہرہ ہے ۔

انہوں نے صبر و استقامت کی وہ مثال قائم کی جو عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے ۔اندرونی اور بیرونی دشمن کو شکست دینے کیلئے اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام سیدنا حسینؓنے اسلام کی سر بلندی کے لئے قربانی دی اور گلشن اسلام کی اپنے خون کے ذریعے آبیاری کی۔انہوں نے کہاکہ امام حسینؓ نے ساری انسانیت کو یہ سبق دیا کہ حق و صداقت کے لئے پورے خاندان کو قربان کیا جا سکتا ہے مگر وقت کے ظالم اور جابر حکمران کے سامنے نہیں جھکا جا سکتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں