9اور10محرم کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا
موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں حکومتی دعوؤں کے باوجود 9اور10محرم کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ وفقہ وفقہ سے جاری رہا۔
ایکسین ڈسکہ نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری رکھا۔ لوڈشیڈنگ سے مسجدوں میں عبادت اور امام بارگاہو ں میں مجالس پڑھنے والوں کو شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑا۔ اہلکاروں نے عام دنوں کی نسبت دو دن میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی ۔علاقہ مکینوں کے مطابق واپڈا والوں سے لوڈشیڈنگ بارے پوچھاگیاتو انہوں نے یہ کہہ کر ٹال دیاکہ یہ پیچھے سے ہورہی ہے ۔ واپڈاڈسکہ والوں نے بتایاکہ 9اور 10محرم کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا کوئی حکومتی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہواتھا۔