کارکنان کی حوصلہ افزائی کرنا ن لیگ کا وطیرہ :بلال فاروق
میٹرو منصوبہ، راہوالی سپورٹس کمپلیکس، ڈگری کالجز ،سیوریج کا نظام پارٹی کے تحفے
راہوالی (نامہ نگار)ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے عوام کی خدمت کرنا اورنظریاتی کارکنان کی حوصلہ افزائی کرنا مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار MNAبیرسٹر بلال فاروق تارڑ نے کنٹونمنٹ بورڈ کی وارڈ نمبر 4ڈھینگرانوالی، ڈی سی کالونی، گرین ٹاؤن سے امیدوار برائے ممبر خواجہ سرمد رضا نائیک سے اپنے مرکزی دفتر میں ملاقات پر کیاانہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو ترجیح دی، گوجرانوالہ میں جاری میٹرو منصوبہ، راہوالی سپورٹس کمپلیکس، راہوالی ڈگری کالجز اور راہوالی میں سیوریج کا نظام مسلم لیگ ن کے ہی دیئے ہوئے تحفے ہیں۔ اس موقع پر خواجہ سرمد رضا نائیک جو پرائز کنٹرول کمیٹی پنجاب کی چیئرپرسن MPAسلمیٰ رحمت بٹ کے بھائی ہیں نے پارٹی سے اپنی نظریاتی وابستگی کا ذکر کرتے کہا کہ اس وقت مسلم لیگ ن کے آنے والے کنٹونمنٹ بلدیاتی انتخابات 2026میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے ،قیادت کو چاہئے کہ تعلیم یافتہ نظریاتی امیدواران کو ٹکٹیں تقسیم کرتے وقت میرٹ پر ترجیح دیں جس پر بلال فاروق تارڑ نے یقین دہانی کروائی کہ ٹکٹیں تقسیم کرتے وقت امیدواران کامیرٹ پر فیصلہ کرکے ٹکٹیں تقسیم کی جائینگی اور اعلیٰ تعلیم یافتہ باشعور نوجوانوں کو میدان میں اتارا جائیگا۔