لدھیوالہ، گردونواح میں یوم عاشور کے جلو س نکالے گئے

لدھیوالہ، گردونواح میں یوم  عاشور کے جلو س نکالے گئے

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ ،مغل چک ،فتح والا ،مدوخلیل ،بکھڑیوالی اور منڈیالہ میر شکاراں میں یوم عاشور پرمختلف امام بارگاہوں سے ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے

جن میں عزا داروں نے نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کی جلوسوں کے راستوں پرعزاداروں کے لئے مقامی تنظیموں اور مخیر حضرات کی جانب سے شربت ،دودھ اور جوس کی سبلیں لگائی گئیں اور شرکاء کے لئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیاریسکیو112 2 اور محکمہ صحت کی ٹیموں نے زنجیر زنی کے دوران زخمی ہونے والے عزا داروں کو فوری طبی امداد فراہم کی تھانہ لدھیوالہ پولیس نے ایس ایچ او سب انسپکٹر افضل گجر کی قیادت میں محرم الحرام کے تمام جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم جہاں جلوسوں کے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی سیکورٹی کے موثر انتظامات کئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں