اسلم پرویز ملہی کا ڈی سی کالونی کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

 اسلم پرویز ملہی کا ڈی سی کالونی  کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)اسلم پرویز ملہی نے نے ڈی سی کالونی کے انتخابات میں صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا ڈی سی کالونی کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات فراہمی، صفائی کے نظام میں بہتری، موثر سکیورٹی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہو گی۔ہر معاملے میں رہائشیوں کی آرا کو اہمیت دی جائیگی ۔ بشارت ڈوگر، قاضی حسنین گجر، شاہنواز سندھو، نجم حسین چیمہ اور دیگر اہلیان کالونی نے اسلم پرویز ملہی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے کہا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاکر ڈی سی کالونی کی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرینگے کیونکہ وہ ایڈمنسٹریشن اور ٹاؤن انفراسٹرکچر کی تعمیر بارے وسیع تجربہ اور صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں