شوہر کا والدہ کیساتھ ملکر بیوی پر مبینہ تشدد ،تیزاب پلا دیا

شوہر کا والدہ کیساتھ ملکر بیوی پر مبینہ تشدد ،تیزاب پلا دیا

ماڈل ٹائون کے علاقہ میں دوبچوں کی ماں (م) ہسپتال میں دم توڑ گئی ملزم بلال گرفتار، الزامات بے بنیاد ،ادھار واپسی پر جھگڑا رہتاتھا :سسرالی

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقہ میں شوہر نے اپنی والدہ کیساتھ ملکر بیوی کو مبینہ تشدد کے بعد تیزاب پلا دیا،دوبچوں کی ماں جاں بحق،پولیس نے مقدمہ درج کرکے شوہر کو گرفتار کرلیا۔کالج روڈ کے رہائشی بلال کی چھ سال قبل اپنی کزن (م)کیساتھ شادی ہوئی جنکے دوبچے ہیں،دوروز قبل تیزاب پینے سے حالت غیر ہوجانے پر(م) کو فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گئی۔لڑکی کے والد اشرف نے تھانہ ماڈل ٹائون پولیس کو تحریری درخواست دیکر الزام عائد کیا کہ اسکی بیٹی کو بلال آئے روز تشدد کا نشانہ بناتا تھا ،وقوعہ کے روز بھی دونوں کاجھگڑا ہوا ،اس دوران بلال اور اسکی والدہ نے میری بیٹی کو تیزاب پلایا، جس سے اسکی موت واقع ہوئی۔دوسری جانب لڑکی کے سسرالیوں کا کہنا ہے کہ لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ،مدعی مقدمہ اشرف جو بلال کا حقیقی ماموں ہے ،اس نے اپنی بہن سے پچاس لاکھ ادھار لے رکھے ہیں،پیسوں کی واپسی کے مطالبہ پر میاں بیوی میں جھگڑا رہتا تھا، بلال اور اسکی والدہ نے (م)پر تشدد کیا اور نہ ہی اسے تیزاب پلایا ،انہوں نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملہ کی اعلیٰ سطح انکوائری کرکے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں