پھالیہ:اسلحہ برداروں کیخلاف کارروائی ، 4افراد گرفتار

پھالیہ:اسلحہ برداروں کیخلاف  کارروائی ، 4افراد گرفتار

پھالیہ(نامہ نگار)ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان کی ہدایت پر تھانہ پھالیہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ملزموں کے قبضے سے کلاشنکوف، 12بور رپیٹر، 30بور پستول، 8ایم ایم رائفل، میگزینز، بنڈولیئر اور متعدد روند برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ ملزموں میں رضوان حیدر ،مجاہد حسین ،محمد علی اورنزیر احمد شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں