پھالیہ2:منشیات فروش گرفتار 3 کلو سے زائد چرس برآ مد
پھالیہ (نامہ نگار )تھانہ قادرآباد پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 2ملزموں کو گرفتار کر کے 3ہزار 560 گرام منشیات برآمد کرلی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔ اس لئے ایسے عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔