سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ شیئر کرنے پر حافظ اصغر ایک ماہ کیلئے نظر بند
کامونکے (نامہ نگار )سوشل میڈیا پر متنازع پوسٹ شیئر کرنے کے الزام میں حافظ اصغر کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔
پولیس رپورٹ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے احکامات کے تحت کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔