علی پورچٹھہ :نامعلوم چور شہری کی موٹرسائیکل لے اڑا
علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر)نامعلوم چور شہری کی موٹرسائیکل لے اڑا۔ علی پورچٹھہ کے رہائشی فیاض نے موٹرسائیکل چوک چھبالی میں کھڑی کی تھی۔۔۔
نامعلوم چور تالا توڑ کر موٹر سائیکل لے گئے ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی مقدمہ درج کر لیاگیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزموں کی شناخت کر کے جلد گرفتار کیا جا سکے اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کیا جا سکے۔