حافظ آباد:پو لیس چوروں سے مال مسروقہ برآمد نہ کر سکی

حافظ آباد:پو لیس چوروں سے مال مسروقہ برآمد نہ کر سکی

کیمروں کی مدد سے مدعی نے چور پکڑوائے ،کباڑیے کو گرفتار نہ کیا جا سکا

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد میں پولیس چوکی اے ڈویژن کی پھرتیاں ،محلہ بہاولپور سے سوا لاکھ مالیت کا آؤٹ ڈور اور سولر پینل چرانے والے دو چوروں کو گرفتار کر کے مبینہ مہمان بنا لیا،تفصیلات کے مطابق پولیس چوروں کو گرفتار کرنے کے باوجود نہ مال مسروقہ کا برآمد کر سکی اور نہ ہی جس کباڑیے کے پاس سامان فروخت کیا گیا اس کی گرفتاری عمل میں لاسکی ۔ ایک ہفتہ قبل محلہ بہاولپورہ شرقی گلی نمبر 2کے رہائشی علی حیدر کے مکان کی چھت سے نامعلوم چوروں نے اے سی کا آؤٹ ڈور اور سولر پینل چرا لیا تھا۔ بعد ازاں مدعی نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دونوں ملزموں کو گرفتارکر ا دیا لیکن پولیس مزید کارروائی نہیں کر رہی ۔ مدعی علی حیدر نے انچارج پولیس چوکی اے ڈویژن پر ملی بھگت کا الزام عائد کیا ہے ۔ دوسری جانب پولیس چوکی اے ڈویژن نے الزامات کی تردیدکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں