کامونکے :منشیات فروش کو11سال قید بامشقت اور 2لاکھ روپے جرمانہ
کامونکے (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے منشیات فروش کو11 سال قید بامشقت اور 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
تھانہ واہنڈو پولیس نے مقدمہ نمبر 68/2025 میں موضع دندیاں کے جمشید سے ایک کلو بیس گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنا کر سینٹرل جیل گوجرانوالہ بھجوا دیا۔