گجرات:فوڈ پوائنٹس کو جرمانے ،متعدد کو اصلاحی نوٹس
گجرات(سٹی رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 55 فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔
دورانِ چیکنگ مختلف خلاف ورزیوں پر 14 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ 3 فوڈ یونٹس کو مجموعی طور پر 53 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کارروائیوں کے دوران 90 کلو گرام غیر صحت بخش چکن اور 6 کلو گرام ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔