خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے :ارحم باجوہ

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ  عوام تک پہنچنا چاہیے :ارحم باجوہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ارحم ادریس باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیے۔۔۔

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے ،عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے تناسب سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم 60 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے تاکہ مہنگائی کے دباؤکے شکار عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں