ملکوال:شیڈول نظر انداز ، گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ

ملکوال:شیڈول نظر انداز ، گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ

دوپہر کو 3گھنٹے کے بجائے صرف 15منٹ گیس فراہم ، صارفین کو مشکلات

ملکوال(نمائندہ دنیا )ملکوال میں شدید گرمی میں بھی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ ، صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سوئی نا درن گیس کمپنی نے شدید گرمی میں بھی ملکوال میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے شہریوں کو کھانا بنانے سمیت دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک شیڈول کیمطابق صارفین کو صبح 6 بجے سے 9 بجے ، دوپہر 12 بجے سے دن 3 بجے جبکہ شام 6 سے رات 9 بجے تک گیس فراہم کی جاتی ہے تاہم صبح 9 بجے کے بعد دوبار ہ گیس شام کو دی جاتی ہے جبکہ دوپہر کے وقت صرف15منٹ کیلئے گیس دی جاتی رہی ہے۔ دوپہر کے وقت گیس نہ ہونے سے شہریوں کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرکے سپلائی بحال کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں