خواتین کیلئے ہراسگی سے پاک ورک پلیس کے حوالے سے آگاہی
گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )دفتر محتسب پنجاب برائے انسدادِ ہراسگی، ریجنل آفس گجرات کی جانب سے خواتین کیلئے محفوظ اور ہراسگی سے پاک ورک پلیس کے فروغ کیلئے آگاہی اور مانیٹرنگ سرگرمیاں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں ریجنل آفس کے لا آفیسر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن آفس گجرات، ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفس گجرات اور سروسز انڈسٹریز لمیٹڈ گجرات کے دورے کئے ۔ دوروں کے دوران ورک پلیس پر ہراسگی کیخلاف قوانین پر عملدرآمد، اینٹی ہراسمنٹ انکوائری کمیٹیوں کی فعالیت اور ضابطہ اخلاق کی نمائش کا جائزہ لیا گیا۔