رکن اسمبلی نوشین افتخار کا سی ای او ہیلتھ کا سول ہسپتال ڈسکہ کا دورہ

رکن اسمبلی نوشین افتخار کا سی ای او  ہیلتھ کا سول ہسپتال ڈسکہ کا دورہ

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )مسلم لیگ (ن)کی رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چودھری ، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفراور ایم ایس ڈاکٹر حنان اکرم چیمہ کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ز ہسپتال کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں