گجرات:دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خواتین سمیت 5افراد زخمی

گجرات:دکان میں گیس سلنڈر  پھٹنے سے خواتین سمیت 5افراد زخمی

گجرات(سٹی رپورٹر )خلیل ہسپتال سرگودھا روڈ کے قریب گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 خواتین سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔

اطلاعات کے مطابق دکان میں گیس لیکیج سے آگ لگنے کے باعث سلنڈر پھٹ گیا جس سے گیس سلنڈروں کی دکان اور ساتھ جوتوں کی دکان کی چھت گر گئی ۔ زخمیوں میں رضوان عمر 18سال، تاج محمد عمر 42سال، خوشی محمد عمر 60سال، نیلم اسحاق عمر 50 سال اور رمشا اخلاق عمر 25سال شامل ہیں۔ ریسکیو عملہ نے متاثرہ افراد کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں