امانت حاصل کی گئی رقم خوردبرد کر لی گئی، ملزم کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت حاصل کی گئی رقم خوردبرد کر لی گئی۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں رمیض نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے قریبی تعلقات کی بناء پر اس سے بھاری مالیت کی رقم بطور امانت حاصل کی جو مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے ملزم کی جانب سے خرد برد کرلی گئی۔