منڈیکی گورائیہ:موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،نوجوان زخمی
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )موٹرسائیکل سوار چار افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدیدزخمی کردیا ۔
موضع مندرانوالہ کے ساجد ڈیوٹی کیلئے گھر سے نکلااس کا چھوٹا بھائی بھی دودھ لینے کیلئے گھرسے نکل پڑا جب وہ تھوڑا سا آگے گیاتو اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار جواد مسیح ’آئزک مسیح اور دو نامعلو م نے اس کو روک لیا اوراس پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ کرناشروع کردی جس کے نتیجہ میں وہ گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جسے طبی امدادکیلئے سول ہسپتال پہنچادیاگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔