کامونکے :چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتوں  میں شہری مال و زر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہوگئے ۔

موڑ ایمن آباد کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے ذیشان کا موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگیا۔ تتلے عالی روڈ پر نوید کے کباڑ خانے سے ہزاروں روپے چوری کر لیے گئے ۔ بلال پارک میں ابوبکر کی پنسار کی دکان سے 21لاکھ 57ہزار روپے اور دیگر سامان چرا لیا گیا جبکہ سادھوکی میں سجاد کے کھیتوں سے بجلی کی موٹر چوری ہوگئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں