پنجاب ہائی وے پٹرول میں کرپشن بر داشت نہیں :ایس پی

 پنجاب ہائی وے پٹرول میں کرپشن بر داشت نہیں :ایس پی

کرپشن کا تعلق تنخواہ سے نہیں بلکہ ایمان کی کمزوری اور اللہ پر توکل نہ ہو نا ہے

پھالیہ (نامہ نگار )پنجاب ہائی وے پٹرول کی جانب سے پٹرولنگ پوسٹ کدھر، ضلع منڈی بہاؤالدین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جہاں شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے گئے ۔ کھلی کچہری کی صدارت ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن ایس پی میاں معظم علی نے کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ضلع منڈی بہاؤالدین زبیر بھدر تمام پٹرولنگ پوسٹوں کے انچارجز، روڈ سیفٹی ایمبیسڈر شعیب مختار، معززین علاقہ اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے ۔ریجنل آفیسر نے شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنیں اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسر وں کو فوری احکامات جاری کئے ۔خطاب کرتے ہوئے ایس پی میاں معظم علی نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول عوام کی خدمت اور محفوظ سفر کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا تعلق تنخواہ سے نہیں بلکہ ایمان کی کمزوری اور اللہ تعالیٰ پر توکل نہ ہونے سے ہے ۔تقریب کے اختتام پر پٹرولنگ پوسٹ کدھر کو گوجرانوالہ ریجن میں ماہ جون کی بہترین کارکردگی پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ڈی ایس پی زبیر بھدر کی خدمات کو سراہا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں