ڈی پی او گجرات نے 10ایس ایچ اوز کے تبادلے کر د ئیے

ڈی پی او گجرات نے 10ایس ایچ اوز کے تبادلے کر د ئیے

بلال نعیم صدر سرائے عالمگیر ،شہروز احمد بی ڈویژن،توقیر الحسن منگوال تعینات

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈی پی او گجرات نے 10ایس ایچ اوز کے تبادلے کر د ئیے ، انسپکٹر بلال نعیم ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر تعینات ، آفتاب رسول ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ ،شفقت محمود ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ،شہروز احمد ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن ‘انسپکٹر حسن زبیر ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ’ انسپکٹر توقیر الحسن ایس ایچ او تھانہ منگوال، انسپکٹر انجم شہزاد ایس ایچ او تھانہ شاہین چوک ’ ایس آئی چاند اقبال ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن’ انسپکٹر احسان لطیف ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر’انسپکٹر عرفان جیلانی ایس ایچ او تھانہ بولانی تعینات کر دیا گیا۔ ڈی پی او نے تمام افسروں کو اپنی نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے جبکہ اس موقع پر ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے کہا ہے کہ انتظامی بنیادوں پر پولیس افسر وں کے تبادلوں کا مقصد عوام کے وسیع تر مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہتر پبلک سروس ڈیلیوری یقینی بنانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں