وزیرآباد:ٹرک ،رکشہ میں تصادم ، ایک شخص جاں بحق
جی ٹی روڈ پر میتلہ فلور ملز کے قریب حادثے میں کرامت علی موقع پر ہی چل بسا
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جی ٹی روڈ پر میتلہ فلور ملز کے قریب ٹرک اور آٹو رکشہ کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا۔ متوفی کی شناخت کرامت علی کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس تھانہ صدر وزیرآباد نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کرامت علی کی موت سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث واقع ہوئی جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔