شیخوپورہ روڈ پر ڈمپر اور وین میں تصادم ،5افراد شدید زخمی
تتلے عالی(نامہ نگار )شیخوپورہ روڈ پر ڈمپر اور وین میں تصادم کے با عث 5افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
حادثے میں 23سالہ نمرہ سکنہ مرالی والہ، 45سالہ آ سیہ بی بی سکنہ سانگلہ ہل، ادریس سکنہ مرالی والہ،85سالہ عنایت علی،35سالہ امانت علی سکنہ گوجرانوالہ شدید زخمی ہو گئے۔ ،ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ شفٹ کر دیا۔