حافظ آباد:ڈمپر کی ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹکر ،ایک اہلکار زخمی

حافظ آباد:ڈمپر کی ایلیٹ فورس  کی گاڑی کو ٹکر ،ایک اہلکار زخمی

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )پنڈی بھٹیاں کے قریب ڈمپر نے ایلیٹ فورس کے ڈالے پر چڑھائی کردی جسکے نتیجہ میں اورنگزیب ہنجرا نامی اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع بھر میں تیز رفتار ڈمپروں کی وجہ سے بیسیوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ لیکن ڈمپروں کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے کچھ نہیں کیا جارہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں