حافظ آباد:کرپشن اور فرائض میں غفلت پر ایک اور پٹواری برطرف
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )کرپشن اور فرائض میں غفلت کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر نرجس خاتون جعفری نے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی ہدایت پر ایک اور پٹواری آصفہ رفیق کو نوکری سے برخاست کردیا ۔
گزشتہ روز بھی افتخار احمد گوشی نامی پٹواری کو کرپشن کے الزام میں برخاست کیا گیا تھا۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رجسٹری برانچ حافظ آباد میں وسیع پیمانے پر کرپشن کے مرتکب ملازمین کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لاکر رجسٹری برانچ کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے ۔