سیالکوٹ: 20مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم گرفتار

سیالکوٹ: 20مقدمات میں  ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حاجی پورہ پولیس نے 20مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم عمران گجر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل شہباز شاہ (انچارج نائب سکواڈ تھانہ حاجی پورہ) نے کانسٹیبل محمد حبیب کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر رہائی کے لیے ہیڈ کانسٹیبل شہباز شاہ کو 5لاکھ روپے رشوت کی پیشکش کی جو مسترد کر دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...