جائیداد پر خاتون کاقتل ،بھا ئی ، سسرالی رشتہ دار گرفتار

 جائیداد پر خاتون کاقتل ،بھا ئی ، سسرالی رشتہ دار گرفتار

ہیڈ مرالہ کے گائوں بگے چک میں خاتون تشدد سے جان کی بازی ہار گئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )جائیداد کے تنازع پر بہن کے قتل کا واقعہ، بھائی اور سسرالی رشتہ دار کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تھانہ ہیڈ مرالہ کی حدود میں واقع گاؤں بگے چک میں جائیداد کے تنازع پر خاتون کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی نے مبینہ طور پر سسرالی رشتہ داروں کے ساتھ مل کر جائیداد کے تنازع پر بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا اور نامزد ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ وقاص سیٹھی نے کہا ہے کہ قتل جیسے سنگین جرم میں ملوث ملزموں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...