انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ میں ملوث 4اشتہاری گرفتار
رشوت لیکر ہائوسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی کنکشن دینے پر گیپکو ملازم بھی پکڑا گیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ، ویزا فراڈ اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 اشتہاریوں اور ایک کرپٹ گیپکو ملازم سمیت 10ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار انسانی سمگلروں میں جاوید اقبال، محمد عارف، ندیم، محمد الیاس، محمد سلیم اور اشتہاری ملزموں میں محمد اسلم، یاسر نواز، عبدالوکیل اور اصغر علی شامل ہیں۔ یہ ملزم سادہ لوح شہریوں کو امریکہ، کینیڈا، اٹلی، سعودی عرب، عراق، پرتگال، قطر اور آذربائیجان سمیت دیگر ممالک میں پرکشش روزگار کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیا چکے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں نے مختلف مقدمات میں متاثرین سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 96لاکھ 40 ہزار روپے اور ایک الگ مقدمے میں 1100امریکی ڈالر لئے اور روپوش ہو گئے ۔ایک اورکارروائی میں ایف آئی اے سیالکوٹ سرکل نے گیپکو کے اہلکار شوکت علی کو کرپشن پر گرفتار کرلیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ بھاری رشوت کے عوض ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کو غیر قانونی بجلی کا کنکشن فراہم کیا اور شہری کے گھر کی چھت کے اوپر سے 11 کے وی کی ہائی وولٹیج لائن گزاری۔ اس مجرمانہ غفلت کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے کمسن بچہ دونوں بازوؤں سے محروم ہو گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments