کامونکے :وارداتوں میں فیکٹری سے لاکھوں کا سریا اور سامان چوری
کامونکے (نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں فیکٹری سے لاکھوں روپے کا سریا اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ کے رہائشی عمر ساجد کی چیانوالی میں واقع فیکٹری سے نامعلوم چور چار لاکھ روپے کا سریا لے گئے ۔ تھانہ صدر کے علاقے میں عبدالسلام کے گھر سے موبائل فون چوری ہو گیا۔ ٹبہ محمد نگر میں مختار کے گھر کے باہر سے چور کیمرے چرا کر لے گئے جبکہ بھانپور میں عامر شہزاد کے کھیتوں سے تھری فیز میٹر بھی چوری کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments